03 اکتوبر ، 2016
کراچی کی ملیر ندی میں مبینہ پولیس مقابلے میں عبدالمالک بنگالی ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ عبدالمالک بنگالی کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا،پولیس ٹیم عبدالمالک کوساتھ لے کرملزم امتیازرند کی گرفتاری کیلئےجارہی تھی،ملیرندی میں ملزم امتیازرنداورفیصل بنگالی نےپولیس ٹیم پرحملہ کردیا۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں عبدالمالک مارا گیا، ملزم امتیازرند اورفیصل بنگالی فرار ہو گئے ہیں ،جن کی تلاش جاری ہے۔
عبدالمالک بنگالی کورنگی کازوے پر پولیس اہلکاروں کو شہید کر کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا، جسے گزشتہ روز رینجر نے گرفتار کرلیا تھا۔