03 اکتوبر ، 2016
پشاورمیں آج سے10 روز کےلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت افغان مہاجرین کےشہر میں داخلے پر پابندی، کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت ، کرایہ کی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم محرم سے 10محرم تک پشاور میں دفعہ 144 نافذکردی گئی ہے، جس کے تحت اندرون شہر افغان مہاجرین کے داخلہ پر پابندی عائدہے۔
امام بارگاہوں کے قریب عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی، کھلے عام تیزاب، آتش گیر مادہ کی فروخت ، کرایہ کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے کاروبارپر بھی 10 رو زکےلئے پابندی لگادی گئی ہے۔
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی فروخت پر 8 محرم سے 10 محرم تک پابندی رہے گی،وال چاکنگ، لاوڈ سپیکر کے استعمال، بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر پہلے ہی ایک ماہ کےلئے پابندی لگادی گئی ہے۔