07 اکتوبر ، 2016
کولمبیا کے صدر یوائن مینوئل سنٹوس نے امن کا نوبل انعام جیت لیا، کولمبین صدر کو 50 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کی کوششوں پر انعام کا حقدار ٹہرایا گیا ۔
ان پانچ دہائیوں کے دوران کولمبیا میں دو لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک اور 60 لاکھ سے زیادہ بےگھر ہوئے۔
گذشتہ ماہ ہی کولمبیا کی حکومت اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے فار باغیوں نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ امن معاہدے کے بعد کولمبیا میں گذشتہ 52 برسوں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمے کے ساتھ قیام امن کی امید پیدا ہوئی تھی۔
کولمبیا میں ہونے والے ریفرنڈم میں عوام نے اس امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔