19 جون ، 2012
لزبن …پرتگال کے ایک ساحلی علاقے میں سالانہ کائٹ سرفنگ چمیپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔کائٹ سرفنگ کے پہلے راؤنڈ میں دنیا بھر کے17ممالک سے آئے36ماہر کائٹ سرفرز نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں شامل سرفرز نے ڈھائی میٹر اونچی سمندری لہروں پر پیرا شوٹ اسٹائل کی کائٹس پکڑے لہروں کو چیرتے ہوئے ناصرف اپنی مہارت کا ثبوت دیا بلکہ ماریشس،آئر لینڈ اور ہوائی میں ہونے والے اگلے راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بھی پوائنٹس حاصل کیے۔