09 اکتوبر ، 2016
نیلمہ خان...دنیا بھر میں کئی ماہر شیفس ایسے ہیں جو اپنی مہارت اور انوکھی صلاحیتوں کے باعث نت نئی ڈشز تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی درجنوں ماہر شیفس نے15ہزارتازہ انڈوں سے آملیٹ بنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
دیو ہیکل آملیٹ تیار کرنے کی اس تقریب میں ملک بھر سے تقریبا 10ہزار لوگوں نے شرکت کی، جس میں شیفس نے ایک بڑے اسٹیل کے پین میں انڈوں سے بھرے کئی گیلن انڈیل کر مزے دار آملیٹ تیارکیا اور پھر بعد میںاس کو ڈبل روٹی کے ساتھ سرو کیا ۔