10 اکتوبر ، 2016
بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک مارا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق لہڑی کے علاقے ریلو گلاب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
دہشت گردوں کے قبضے سے ایک سب مشین گن ، دو کلو بارود اور تار برآمد ہوا ہے۔