شہر شہر
10 اکتوبر ، 2016

کراچی :ایمپریس مارکیٹ میں 14 دکانوں میں چوری

کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں 14 دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دکانوں سے نقدی اور دیگر سامان بھی لے اڑے۔

پولیس کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے خشک میوہ جات اور مصالحوں کی 14 دکانوں کے تالے توڑ کرایک لاکھ سے زائد روپے اوردیگرسامان لیکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ چوکیداروں کی طرف سے مارکیٹ بند کرکے جانے کے بعد ہوا جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :