20 جون ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…جب قسمت ساتھ دیتی ہے تو موت کو بھی منہ کی کھانی پڑتی ہے اور ایسا ہی کچھ نظارہ گذشتہ دنوں امریکی ریاست آئیڈاہو(Idaho) میں ایک ائیر شو کے دوران دیکھنے کو ملا۔ ائیر شو سے قبل ریہرسل کے لیے دورانِ پر واز کر تب دکھاتے اس جہاز نے کئی قلابازیاں کھائیں تاہم پروپیلر میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث گراؤنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا۔اس حادثے کے نتیجے میں کرتب دکھاتا پائلٹ مکمل محفوظ رہا جس کے ٹخنے میں معمولی چوٹیں آئیں۔