20 جون ، 2012
ڈربن…این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں تاہم ان خطروں سے کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں گذشتہ دنوں ایسا ہی ایک نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں ایک اسٹنٹ ٹیم نے کئی فٹ قطر کے پھندے نما چکروں میں چار پہیوں والی گاڑی گھمانے کا خطرناک کرتب دکھانے کا غیر معمولی کارنامہ سر انجام دیا ۔گو کہ26فٹ قطر والے چکرمیں اوپر پہنچنے پر گاڑی کا اُلٹا زمین پر گرجانا ناممکن نہیں تھا تاہم گاڑی پر اپنا مکمل کنٹرول اور اسٹیرنگ وہیل پر مضبوط گرفت رکھتے ہوئے اس اسٹنٹ مین نے ایک نہیں دو چکروں میں گاڑی گھمائی۔ایک دوسرے سے8میٹر دور، ان چکروں میں گاڑی گھمانے اور خود کو نیچے گرنے سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈرائیور نے24اور26میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑی اور اپنی ہمت کاباکمال مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ناصرف 15ہزار سے زائد شائقین کو اپنی سانسیں تھامنے پر مجبور کردیا بلکہ اپنا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروالیا۔