دلچسپ و عجیب
30 اکتوبر ، 2016

سالانہ کامک کنونشن لندن میں، سینکڑوں افراد کی شرکت

سالانہ کامک کنونشن لندن میں، سینکڑوں افراد کی شرکت

راحیلہ الطاف...برطانوی دارالحکومت لندن کے ایکسل سینٹر میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 3روزہ ایم سی ایم لندن کامک کون2016 میں شرکت کرنے والے افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھار رکھے تھے۔

جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضوع پر ہونے والے اس کنونشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز، خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہانیوں کے کرداروں سے متاثر تھے۔

جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمز کے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے گئے۔

یہاں کوئی سپرمین تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آرہا ہے، جبکہ سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔ گزشتہ روز شروع ہونیوالا یہ کنونشن 30اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں کم وبیش 1لاکھ 15ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔

 

مزید خبریں :