03 نومبر ، 2016
اسامہ خالد ... یوں تو ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑے لیکن کچھ لوگ تو اس موقع ہر خزانے کا منہ ہی کھول دیتے ہیں۔ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا ایک روسی بزنس مین کی بیٹی کی شادی میں جہاں صرف چند گھنٹوں میں ہی کروڑوں روپے لٹا دیئے گئے۔
الخوم شوکیرووا نامی آئل ٹائیکون کی بیٹی کی شادی کی تقریب ماسکو کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی اور اس موقع پر دولہا دلہن پرائیویٹ جیٹ میں پہنچے۔
شادی کیلئے عروسی لباس خصوصی طور پر معروف برطانوی ڈیزائنر نے تیار کیا جس کی قیمت 5لاکھ 17ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے6کروڑ روپے) تھی۔
تقریب میں 10فٹ لمبا ایک کیک بھی تیار کیا گیا تھا جبکہ اس تقریب میں 900افراد شریک ہوئے۔