صحت و سائنس
12 نومبر ، 2016

لاہور:ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی اور حکومتی بے بسی سے عوام پریشان

لاہور کےکلب چوک میں ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے ، مصروف ترین مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامناہے۔

لاہور میں 5روز سے مال روڈ پر ڈاکٹروں کی ہٹ دھرمی اور حکومتی بے بسی کے درمیان جاری مقابلے نے عوام کو کر پریشان دیا۔

ڈاکٹر اپنے اُن ساتھیوں اور نرس کی بحالی چاہتے ہیں، جو مریض اور اس کے لواحقین کے ساتھ مار پیٹ میں ملوث پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے ساتھیوں کی بحالی کے لیے دھرنا دے دیا، مال روڈ بند ہوئی تو شہر کی اہم ترین شاہراہیں روزانہ گھنٹوں بند رہنے لگیں، شہری مسیحائی کے دعوے داروں کو کوستے رہے۔

دھرنے میں شامل نرسیں اسپتال انتظامیہ کو ہی چکمہ دیتی رہیں ،اسپتال آتیں ،حاضری لگاتیں اور مال روڈ کے دھرنے میں بیٹھ جاتیں ۔ دھرنا گویا ان کے لیے پکنک پوائنٹ بن گیا ہے۔

میو اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے علاج معالجے کے لیے چند ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات حاصل کر لیں۔

مزید خبریں :