13 نومبر ، 2016
جنوبی کوریا میں صدر کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا ہے،دارالحکومت سیؤل میں 10لاکھ سے زائد افراد نے صدر مخالف ریلی میں شرکت کی اورایوان صدر کی جانب مارچ کیا۔
جنوبی کورین صدر Park Geun-hye سے استعفے کے مطالبے کیلئے لاکھوں افراد نے سیؤل میں کئی مقامات پر مختلف ریلیاں نکالیں ،جسے جنوبی کوریا کی 30 سالہ تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی کہا جا رہا ہے۔
سیؤل سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ اس ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہیں، حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے 25 ہزار پولیس اہلکار تعینات بھی کئے ہیں۔