22 جون ، 2012
نیویارک … یونی سیف کی پولیو خاتمے پر آزادانہ مانیٹرنیگ بورڈ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ یونی سیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 6 ممالک ایسے ہیں جہاں 27 لاکھ بچوں کو زندگی میں ایک بار بھی پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی علاقے اور افغانستان میں بدامنی کی صورتحال کی وجہ سے پولیو وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ خیبر ایجنسی، فاٹا، بلوچستان کے علاقے پشین اور کراچی کے علاقے گڈا پ میں پولیو وائرس سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ پولیو مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور نائیجیریا ان ملکوں میں سرفہرست ہیں جہاں امراض سب سے زیادہ پھیلتے ہیں۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مرض کے خاتمے کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے گلوبل پولیو پارٹنرز ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔