صحت و سائنس
28 نومبر ، 2016

موٹاپا اور امراض، لوگ کھانے میں احتیاط کریں

موٹاپا اور امراض، لوگ کھانے میں احتیاط کریں

فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیرانتظام عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے تحت عالمی یوم انسدادمٹاپا منایاگیا ۔اس حوالے سے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کہاکہ موٹاپے پر سیمینار کا مقصد لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ موٹاپے جیسے مرض سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ موٹاپے پر توجہ نہ دینے کے باعث یہ مرض خطرناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹررفعت انوار صدیقی نے کہاکہ ملک میں عورتوں کے مٹاپے کی شرح مردوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ موٹاپا کئی امراض کو جنم دیتا ہے ،جس میں بلند فشارخون، جوڑوں کی بیماریاں، فالج، بانجھ پن، آنتوں اور بریسٹ کا کینسر، جگر اور آنتوں کے امراض شامل ہیں ،جس سے بچاؤ کے لیے مرغن غذائیں، لولڈڈرنکس ، میٹھی چکنی چیزوں اور تمباکو نوشی سے پرہیز ضروری ہے۔

اس موقع پرڈائریکٹر ڈریپ ڈاکٹر محمدتنویر عالم، صدرپی جی اے ڈاکٹرامرعلی اور ڈاکٹریسرح خان نےبھی اظہارخیال کیا۔ مہمان خصوصی سیکریٹری فارمیسی کونسل سندھ ڈاکٹر تنویر احمد صدیقی نے کہاکہ فارماسسٹ کمیونٹی اور کلینکل فارمیسی پریکٹس کے ذریعے عوام کو شعور دیں۔

 

مزید خبریں :