شہر شہر
29 نومبر ، 2016

کراچی:پی ایس پی سے تعلق رکھنے والا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی:پی ایس پی سے تعلق رکھنے والا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

 

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سے ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا گرفتار ہونے والے مبینہ ٹارگٹ کلرآصف کا موجودہ تعلق پاک سرزمین پارٹی سے ہے۔

راجہ عمرخطاب نے بتایا کہ ملزم نے نوکری حاصل کرنے کے لیے 2008ء میں ایم کیو ایم میں شمولیت حاصل کی اور 2010ء میں ٹارگٹ کلر جنید کی ٹیم میں شامل ہوکر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں شروع کیں۔

ملزم پر 2010ء میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن عامر ، حقیقی کے کونسلر پطرس عرف بھٹو اور 2011 ءمیں وقارعرف وکی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزم پریہ الزام بھی ہے کہ 2011ء میں وہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے دو کارکنوں کو قتل کرکے، کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد پنجاب چلا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے حالات کے پیش نظر ستمبر 2016ء میں پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید خبریں :