02 دسمبر ، 2016
اسامہ خالد ... مینی کوئن چیلنج نے ریسلنگ کے میدان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور WWE پرفارمنس سینٹر میں موجود ریسلرز اور منتظمین ساکت ہوگئے۔
ان دنوں دنیا بھر میں مینی کوئن چیلنج کابھوت سب کے سر پر سوار ہے اور ہر کوئی اس چیلنج کو پورا کرنے کی دھن میں مگن دکھائی دے رہا ہے۔
جہاں دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ساکت رہ کر اس چیلنج کو پورا کیا وہیں ریسلنگ کے میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی بھی پیچھے نہ رہے۔
امریکا میں واقع ڈبلیوڈبلیو ای پرفارمنس سینٹر میں موجود ریسلرز اور عملے نے چند لمحات کیلئے ساکت رہ کر مینی کوئن چیلنج پورا کیا۔چیلنج پورا کرنے کی دھن میں مگن مرد اور خواتین ریسلرز منتظمین سمیت بالکل ساکت ہو کر اپنی اپنی جگہ پر کسی مجسمے کی مانند کھڑے ہوگئے۔