05 دسمبر ، 2016
میانوالی میں خطرناک اسلحے کے جعلی لائسنس بنانے والے پکڑے گئے ،محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی او آ فس میانوالی میں چھاپا مار کر 13 سو جعلی لائسنس برآمد کرلیے، 4 اہل کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ برانچ سیل کردی گئی ۔
ملزمان 15 ہزار روپے میں اسلحہ لائسنس تیار کرتے تھے، ملزمان بنوں اور مردان کے شہریوں کو بھی اسلحہ لائسنس دیتے تھے، میانوالی میں خطرناک اسلحے کے جعلی لائسنس بنانےوالے پکڑے گئے ۔