07 دسمبر ، 2016
بیس اپریل2012 ءکو بھوجا ایئر 737اسلام آباد کے نزدیک گرکر تباہ ہوا، حادثے میں 130افراد جاں بحق ہوئے۔
اٹھائیس نومبر 2010ءکو روسی ساختہ کارگو طیارہ آئی ایل 76 ٹیک آف کے دوران کراچی کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12افرادجاں بحق ہوئے۔
پانچ نومبر 2010 ءکو نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کراچی کے نزدیک گرکر تباہ ہوگیا،اس حادثے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔
اٹھائیس جولائی 2010ءکو ایئربلوایئربس 321اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں میں گرکرتباہ ہوئی، جس کے نتیجے میں 152 افراد جاں بحق ہوئے۔
دس جولائی 2006 ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27ٹیک آف کے دوران ملتان ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 45افراد جاں بحق ہوگئے۔
چوبیس فروری 2003ءکو نجی سسنا402 بی طیارہ کراچی کے نزدیک بحرعرب میں گرکرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوئے۔
انیس فروری 2003ءکو پاکستان ایئرفورس کا فوکرطیارہ کوہاٹ کے نزدیک گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایئرچیف مارشل مصحف علی میر اور ان کی اہلیہ سمیت 17افراد جاں بحق ہوئے۔
پچیس اگست 1989ءکو پی آئی اے فوکر طیارہ گلگت سے اڑان بھرنے کے بعد حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔
سترہ اگست 1988ءکو امریکی ساختہ فوجی طیارہ سی 130 بہاولپور کے نزدیک گرکرتباہ ہوا جس میں جنرل ضیاء الحق سمیت 30افراد جاں بحق ہوئے۔
تئیس اکتوبر1986ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27 پشاور کے نزدیک لینڈنگ کے دوران گرکرتباہ ہوا جس میں 13افراد جاں بحق ہوئے۔
آٹھ دسمبر1972ءکو پی آئی اے فوکرایف 27 راولپنڈی میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26افراد جاں بحق ہوئے۔
چھ اگست 1970 ءکو پی آئی اے فوکر ایف 27 اسلام آباد میں ٹیک آف کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 30افراد جاں بحق ہوئے۔