11 دسمبر ، 2016
امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹلرسن ایکسن موبیل کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ان کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں سے قریبی تعلقات ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹلرسن نے پیٹرولیم کمپنی کے نمائندے کے طور پر روس اور وسط ایشیا میں بہت کام کیا ہے اور ان کے ان علاقوں میں گہرے مراسم ہیں۔ ٹلرسن ذاتی دوستیوں کے لیے مشہور اور بہترین مذاکرات کار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جو انتہائی مشکل حالات میں بھی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے پر عبور رکھتے ہیں ۔
ٹرمپ نائب وزیر خارجہ کے طور پر جون آر بولٹن کو نامزد کر سکتے ہیں، جو بش دور میں مختلف حوالوں سے کافی متنازع بھی رہے۔