صحت و سائنس
17 دسمبر ، 2016

کراچی: ڈینگی وائرس سے مزید 38افراد متاثر

کراچی: ڈینگی وائرس سے مزید 38افراد متاثر

شہر میں ڈینگی وائرس سے مزید 38افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 12ایسے مریضوں کو لایا گیا، جو ڈینگی سے متاثر تھے۔

26مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک صوبے میں ڈینگی سے3ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 2376کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1928 کیسز کراچی کے ہیں۔

یہ وہ کیسز ہیں جو رپورٹ ہوئے، رپورٹ نہ ہونے والے کیسز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

 

مزید خبریں :