17 دسمبر ، 2016
ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف نام گوگل نے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل پیش کردیا ہے ۔ گوگل کی کمپنی الفابیٹ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کرنے کے لئے ایک نئی کمپنی بنائی ہے جس کا نام Waymo رکھا گیا ہے۔
ببل کی شکل والی اس ڈرائیور لیس گاڑی میں صرف گو اور اسٹاپ کا بٹن ہے، تاہم یہ اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کیلئے جی پی ایس سسٹم،ریڈارسینسرز اورکیمروں کا استعمال کرتی ہے،اس گاڑی کی سڑکوں پرکامیاب آزمائش کرلی گئی ہے۔
گوگل انتظامیہ کے مطابق اس گاڑی کے آزمائشی ماڈل کو سڑکوں پراور مختلف ٹریکس پر آزمایاگیاہےجس کے بعدمختلف آٹوموبائل کمپنیوں کیساتھ اشتراک سے اسے2020ء تک عوام کیلئے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا ۔
گوگل کے مطابق ان کار وں کی بدو لت انسا نی غلطیوں کے با عث ہونے والے حادثات اور اموات میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے کہ اس خبر سے عمومی تاثر یہ بھی ابھرا ہے کہ گوگل اس ریسرچ کو کمرشل کرنا چاہتی ہے اور کمپنی اس ضمن میں Fiat Chrysler کے ساتھ اشتراک عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ نیم خودکار گاڑی ہے۔