20 دسمبر ، 2016
بھارت کی تریپورا اسمبلی میں انوکھا واقعہ پیش آیا ، جب رکن پارلیمنٹ اسپیکر کا علامتی گرز لے اسمبلی سے بھاگ نکلے اور دیگرارکان انھیں بس روکتے رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تریپورا اسمبلی کے اسپیکر نے ایک معاملے پر بحث سے انکار کیا، جس پر رکن اسمبلی سدیپ رائے ان کا گرز اٹھا کر بھاگ نکلے دیگر اراکین انھیں روکنے اور پکڑنے کی کوشش میں ناکام رہے۔
پارلیمنٹ اسٹاف سدیپ رائے سےاسپیکرکاگرز دروازے کےباہر لینےمیں کامیاب ہو گیا ۔ تریپورا اسمبلی میں اسپیکر کا گرز لے کر بھاگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔