صحت و سائنس
31 جنوری ، 2012

لاہور،خراب دواؤں کے ڈسے 6مزیدافراد دم توڑ گئے

لاہور،خراب دواؤں کے ڈسے 6مزیدافراد دم توڑ گئے

لاہور…دوا کے ری ایکشن سے ہلاکتوں میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کی ایک اور غفلت سامنے آئی ہے، دل کی ایک دوا ٹیسٹ کے بغیر ہی مریضوں میں بانٹ دی گئی، دوا کے ری ایکشن سے آج تین خواتین سمیت 6 افراد دم توڑگئے،پراسرار بیماری سے مرنیوالوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہپی آئی سی ملنے والی ادویات کے مبینہ ر ی ایکشن سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے،محکمہ صحت کے مطابق مرنیوالوں کی تعداد 98 ہو گئی جبکہ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق یہ تعداد126 ہو چکی ہے۔اس وقت 350 سے زائد مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،اسپتالوں میں ادویات واپس کرنے والے مریضوں کوسخت مشکلات کاسامناہے۔ نئی ادویات کیلئے لمبی قطاروں میں لگ کرگھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہاہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی سی انتظامیہ کو امراض دل کی ایک دوا الفا گرل کا بیج نمبر 46، اٹھائیس نومبر 2011ء کو موصول ہوا، اس میں 99 ہزار تین سو گولیاں تھیں اور اس دوا کو لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے بغیر مریضوں میں بانٹنے کا انکشاف سامنے آیا ہے،ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کوتلاش کے باوجود اس دوا کی تقسیم سے قبل لیبارٹری ٹیسٹنگ کا رکارڈ نہیں مل سکا،وزیر اعلیٰ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقار چیمہ نے بھی پی آئی سی کا دورہ کیا اور اسپتال کے چیف ایگزیکٹو، ایم ایس سمیت عملے کے بیانات قلم بند کیے۔

مزید خبریں :