21 دسمبر ، 2016
کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں پاکستان گیٹ کا افتتاح کر دیا۔
تفتان میں پاکستان گیٹ کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک تھے، پاکستان گیٹ کو بلوچستان کسٹمز نے دو کروڑ روپے کی لاکت سے تعمیر کروایا تھا اور گیٹ کا مقصد سفری اور تجارتی نقل و حرکت کو مربوط بنانا ہے۔
اس موقع پر تفتان میں سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا،عام آدمی سمیت صحافیوں کو بھی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔