31 جنوری ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ میرہزارخان بجارانی کاکہناہے کہ ملک سے پولیووائرس کاخاتمہ نہ ہوناحکومت کی کوتاہی ہے۔وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ نے ایک دن کے وقفے کے بعداسلام آبادمیں تین روزہ انسدادپولیومہم کاافتتاح کردیاہے۔اس موقع پران کاکہناتھاکہ یہ حکومت اور پولیو پروگرام کی کوتاہی ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی دلچسپی کے باوجود پولیو وائرس ابھی تک ملک سے ختم نہیں ہوپایا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے کے دعوؤں کی طرح نہیں بلکہ اس سال پولیو کے خاتمے کا ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔