شہر شہر
30 دسمبر ، 2016

عوام کی طاقت کو رد نہ کیا جائے، وسیم اختر

عوام کی طاقت کو رد نہ کیا جائے، وسیم اختر

 

میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ عوام کی طاقت کو رد نہ کیا جائے، یہاں کے عوام نے ہمیں مینڈٹ دیا ہے، یہ مینڈٹ لوکل گورنمنٹ کا مینڈٹ ہے۔

انہوں نے کراچی کے نشتر پارک میں منعقدہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کراچی کے لیے نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، ایم کیو ایم اب 86 سے زیادہ مضبوط ہے، عوام ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر متفق ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ حکومت کو مضبوط کرتی ہے، ہمارے اختیارات ہمیں دیے جائیں، کراچی کو فنڈ اور ترقی کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں ہر کوئی آپریشن کی بات تو کرتا ہے مگر کام کرنے کی بات نہیں کرتا، کراچی کی ترقی ہوگی تو پورا ملک ترقی کرےگا، جوملک کے لیےٹیکس دیتےہیں ان کے مسائل پر توجہ دی جائے۔

مزید خبریں :