شہر شہر
30 دسمبر ، 2016

کراچی جاگتا ہے تو حکمران سوتے ہیں:خالد مقبول

کراچی جاگتا ہے تو حکمران سوتے ہیں:خالد مقبول

 

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ آج کراچی کراچی سے ملا ہے، حکمران جانتےہیں کہ کراچی جاگتا ہے تو وہ سوتے ہیں۔

ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے نشتر پارک میں منعقدہ ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سےکہا گیا ہے کہ جلسہ کیوں کیا،آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کرنا کیا ہے۔

متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مردم شماری ہماری لیے زندگی اور موت کا سوال ہے، ہمیں اب فیصلہ کن جنگ کرنی ہے،مردم شماری پر ہمارے ساتھ کچھ غلط ہوا تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگ رہے ہیں، خود جیت نہیں سکتے، ملیر سے سیٹ کیا چلی گئی خوشی کے شادیانے بجائے گئے، کراچی برائے فروخت نہیں ہے اور نہ ہی کرایے پر دستیاب ہے۔

مزید خبریں :