27 جون ، 2012
ماسکو ... روس میں کافی کے بیج سے دنیا کی سب سے بڑی تصویر تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڑ نے روس میں کافی کے بیج سے تیارکردہ تصویر کو دنیا کی سب سے بڑی تصویر کے اعزاز سے نوازا۔30 اسکوائر میٹر پر مبنی اس تصویر میں تقریبا 10 لاکھ کافی کے بیچ استعمال کئے گئے ہیں۔جس میں خاتون کا چہرہ اور کافی کا ایک کپ بنایا گیا ہے۔اس تصویر کو دارالحکومت ماسکو کے Gorky Park میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے۔اس سے پہلے البانیہ میں کافی کے بیچوں سے 25 اسکوائر میٹر تصویر تیار کر کے ریکارڑ قائم کیا تھا۔