27 جون ، 2012
لندن… برطانیہ میں رومن عہد کے 30سے 50ہزار کی تعداد میں لاکھوں پاوٴنڈز مالیت کے سکے دریافت ہوئے ہیں۔یہ سکے برطانیہ کے جزیرے جرسی کے مشرقی حصے سے دریافت ہوئے۔۔اس علاقے میں 30برس سے کاشت کاری کی جارہی ہے،تاہم پیدا وار زیادہ نہیں تھی،تحقیق کے نتیجہ میں یہ سکے دریافت ہوئے جن کی تعداد 30سے 50ہزار کے درمیان ہے ، ایک سکہ کی مالیت کا اندازہ تقریباً 100سے 200پاوٴنڈ کے درمیان لگایا گیا ہے۔