13 جنوری ، 2017
اشرف خان...خدا خدا کرکے کراچی میں بھی موسم سرما کی پہلی ہلکی پھلکی بارش ہو ہی گئی، ایسے میں اگر گرماگرم پکوڑے، سموسے اور کچوریاں ملنے سے موسم کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔
بادل برسے چھم چھما چھم، توبھوک بھڑکی اور ایسے میں کڑاہی سے اٹھنے والی خوشبو نے ہر خاص وعام کو دعوت دے ڈالی۔
قدم ایسے میں بس وہاں رکتے ہیں جہاں گرما گرم پکوڑے، کچوریاں اور سموسے بن رہے ہوں، مشرقی فاسٹ فوڈ اگرچہ عام موسم میں بھی مزا دیتے ہیں لیکن برسات میں ان کی لذت ملٹی پلائی بائی فور ہوجاتی ہے۔
ایسے میں دکاندار کی چاندی ہوجاتی ہے، سوچتے ہوں گے کہ بارش روز کیوں نہیں ہوتی،یومیہ اجرت والوں کو سارے ہفتے کے مساوی کام ایک دن میں کرنا پڑتا ہے لیکن وہ خوشی خوشی کرتے ہیں اور کیوں نہ کریں کیونکہ جاڑے کی پہلی بارش کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خوشگوار ہوگیا ہے۔