صحت و سائنس
14 جنوری ، 2017

ڈیرہ بگٹی میں خسرے کی وباء، 4بچے ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں خسرے کی وباء، 4بچے ہلاک

ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی، 4بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں خسرے کی وباء سے سیکڑوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس نتیجے میں 4بچے زندگی کی بازی ہار گئے، ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق روزانہ گردو نواح سے خسرہ سے متاثرہ 50کے قریب بچے ہسپتال لائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں ڈاکٹروں اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے، لہٰذا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام فوری طورپر علاقے میں ڈاکٹروں کی ٹیم، خسرے کی ویکسین اور ادویات روانہ کریں۔

 

مزید خبریں :