دلچسپ و عجیب
17 جنوری ، 2017

اسپینش تہوار پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی تنقید

اسپینش تہوار پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی تنقید

 

اسپین میں جانوروں کو پاک اور صحتمند کرنے والے مذہبی تہوار فیسٹیول آف لائٹس پر جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیرمنطقی اور جانوروں پر ظلم قرار دیا ہے۔

اسپین کے ایک گاؤں میں5 سو سال سے ہر موسم سرما میں رومن کیتھولک کا یہ مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جس میں گاؤں کے افراد گھوڑوں پر بیٹھ کر انہیں آگ کے جلتے ہوئے الاؤ سے گزارتے ہیں۔

گاؤں کے لوگوں کو ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے جانور بری روحوں سے پاک ہوتے ہیں اور ان کو صحت ملتی ہے۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیم کے احتجاج پر مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوارمیں تنقید کا کسی کو حق نہیں، اس تہوار میں گھوڑوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

مزید خبریں :