17 جنوری ، 2017
امریکن بزنس کونسل کے سروے کے مطابق سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری سے پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔
امریکن بزنس کونسل کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 78 فی صد امریکی کمپنیوں نے اس سال پاکستان میں سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند امریکی کمپنیوں کی تعداد میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 13 فی صد اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے سیکیورٹی خدشات میں 30 فی صد کمی آئی ہے، 83 فی صد سرمایہ کار پُر امید ہیں کہ معاشی ماحول طویل عرصے تک ساز گار رہے گا۔