دلچسپ و عجیب
28 جنوری ، 2017

چین :مرغے سے منسوب نئے قمری سال کا آغاز

چین :مرغے سے منسوب نئے قمری سال کا آغاز

 

چین میں نئے قمری سال کے آغاز پر جشن جاری ہے، مرغے سے منسوب نئے سال کا بیجنگ میں بلند بانگ استقبال کیا گیا، اس موقع پر لوگوں نے ینگ کو ڈانس کا مظاہرہ کیا ۔

چینی قمری سال کے آغاز پر چین میں مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں ، اس سال بھی بیجنگ میں شہریوں نے ڈرم بجائے اور نئے سال میں خوشحالی کی دعائیں کیں۔

اس موقع پر روایتی ینگ کو رقص بھی کیا اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا،نئے چینی قمری سال کا جشن چین سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے جس کے حوالے سے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے جبکہ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

چین کے صوبے جیانگ زوکے شہر نانجنگ میں نئے قمری سال کے موقع پر سالانہ چن ہوئی لالٹین فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس سے شہر جگمگا اُٹھا۔

روشنیوں سے بھرپور اس فیسٹیول میں شہر بھر کے گلی کوچوں کو مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایاگیا جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کر دیا۔

مزید خبریں :