خصوصی رپورٹس
03 فروری ، 2017

عرب امارات :راس الخیمہ میں جبل جیش پر برف باری

عرب امارات :راس الخیمہ میں جبل جیش پر برف باری

سبط عارف...متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا، جمعہ کی صبح درجہ حرارت منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبل جیش متحدہ عرب امارات کی سب سے بلند پہاڑ ہے جو دبئی سے تقریباً 175 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، پہاڑ کی بلندی تقریباً ایک ہزار نو سو میٹر ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات نے جمعرات کو جبل جیش پر برف باری کی پیش گوئی کی تھی، برف باری کی پیش گوئی کی وجہ سے ہزاروں افراد جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جبل جیش پر جمع ہوگئے،جبکہ برف باری صبح8 بجے کے بعد ہوئی۔

فروری 2009ء میں جبل جیش پر پہلی بار برف باری ہوئی تھی جس کے بعد سے اماراتی حکومت نے جبل جیش کی طرف سڑکوں کی تعمیر کی گئی تاکہ سیاحوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

مزید خبریں :