04 فروری ، 2017
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی جانب سے جا ری کئے جانےوالے اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ترکی میں سب سے زیادہ مہاجرین رہتے ہیں انکی تعداد 31 لاکھ ہے، دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جہاں 16 لاکھ مہاجرین قیام پذیر ہیں۔
لبنان میں 11 لاکھ، ایران میں 9 لاکھ 79 ہزار 400، ایتھوپیا 7 لاکھ 36 ہزار 100، اردن میں 6 لاکھ 64 ہزار 100، لیبیا 5 لاکھ 52 ہزار، یوگنڈا ،یں 4 لاکھ 28 ہزار 400، چاڈ میں 4 لاکھ 20 ہزار، سوڈان میں 3 لاکھ 56 ہزار 200، اٹلی 1 لاکھ 18 ہزار 47، آسٹریا 1 لاکھ 53 ہزار 119، سویڈن 69 ہزار 520، فرانس 2 لاکھ 73 ہزار 126 اور جرمنی میں 3 لاکھ 16 ہزار 115 مہاجر بستے ہیں۔