05 فروری ، 2017
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ پاناما کیس کا دو ہفتوں میں فیصلہ آنے اور وزیر اعظم کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا بیان توہین عدالت ہے، یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھرنا اور دو نومبر کے لاک ڈاؤن سے وزیر اعظم سے استعفیٰ لینے میں ناکام رہی، عوام نواز شریف کو غیر جمہوری عمل کے ذریعے خود سے الگ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی بڑا فیصلہ آنے کی باتیں عدالت کو بدنام کرنے کی سازش ہے جبکہ امریکا میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے خلاف بات کی اور پنجاب کے خلاف زہر اگلا۔