پاکستان
05 فروری ، 2017

مشیر مقرر کرنا وزیر اعلیٰ کا استحقاق ہوتا ہے، سعید غنی

مشیر مقرر کرنا وزیر اعلیٰ کا استحقاق ہوتا ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر محنت سندھ سینیٹر سعیدغنی نے کہا ہے کہ مشیر اور معاون خصوصی مقرر کرنا وزیر اعلیٰ کا استحقاق ہوتا ہے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ کو اختیار ہے وہ اپنے اختیار کسی اور کو منتقل کرسکتا ہے۔

سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی تو ایک موقع پر ماہانہ دو کروڑ روپے کی آفر کی گئی،جسے ٹھکرانے پر وہی شخص ان کے خلاف عدالت میں چلا گیا۔

 

مزید خبریں :