صحت و سائنس
01 فروری ، 2012

آئسو ٹیب غیرمعیاری قرار،دنیا بھر میں استعمال روکنے کی ہدایت

آئسو ٹیب غیرمعیاری قرار،دنیا بھر میں استعمال روکنے کی ہدایت

لاہور… لندن کی لیبارٹری نے پنجاب میں ہلاکتوں کا سبب بننے والی ایک اور دوا کو غیر معیاری قرار دے دیا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے پوری دنیا میں پاکستانی دوا آئسو ٹیب کے استعمال کو روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کی طرف سے لندن کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھیجی گئی دوا آئسو ٹیب کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ دوا دل میں خون کی گردش بڑھانے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ آئسو ٹیب میں انسداد ملیریا کی دوا پیری میتھا مائن PYRIMETHAMINE کی بہت زیادہ مقدار میں آمیزش پائی گئی ، جس کی وجہ سے آئسو ٹیب کے استعمال سے مریضوں میں ری ایکشن ہوا۔ دواوٴں کے ری ایکشن سے متاثرہ افراد کے علاج کے لئے محکمہ صحت نے اسپتالوں کوگائیڈلائن فراہم کردی۔ محکمہ صحت کی طرف سے اسپتالوں کوبھجوائی جانیوالی گائیڈلائن میں ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو ہر چھ گھنٹے بعد فلونک ایسڈ انجکشن لگایاجائیگا۔ دودن کے بعد یہ انجکشن بارہ گھنٹے بعدلگایاجائے۔ محکمہ صحت کی گائیڈلائن کے مطابق مریض کی صحت یابی تک انجکشن جاری رکھاجائے.دواویں کے ری ایکشن سے متاثرہ مریضوں کو سٹیرائیڈ فوری طورپر بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.گائیڈ لائن آئیسوٹیب میں اینٹی ملیریل آمیزش کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں :