30 جون ، 2012
لاس اینجلس ... 200 سال تک آسٹن کے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہونے والی یہ انگوٹھی پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہے۔ ایک معروف امریکی نیلام گھر نے مشہور برطانوی مصنفہ جین آسٹن کی ایک انگوٹھی نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے جس کے بارے میں ماہرین کو بھی کوئی معلومات حاصل نہیں تھیں۔ جین آسٹن کے خاندان کے تحت نیلامی کے لیے پیش کی گئی اس انگوٹھی کی قیمت 30 ہزار پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جو 10 جولائی کو نیلام کی جائیگی۔