13 فروری ، 2017
ایک مسلمان خاتون پر مقامی عورت نے حملہ کیا مسلمانوں کو برا بھلا کہتے ہوئے واپس چلے جانے کی دھمکی دی۔
کمیونیکیشن کنسلٹنٹ مہ پارہ خان اپنے دوستوں کے ساتھ آکلینڈ واپس آرہی تھیں، راستے میں ایک جگہ فریش ہونے کے لئے رکیں،اسی دوران ریسٹ روم سے نکلنے والی مقامی عورت نے اچانک آکر ان پر چیخنا چلاناشروع کردیا، مسلمانوں کو برابھلا کہا اور شراب سے بھرا کین ان پر اچھال دیا۔
مسلمان خاتون نے واقعے کی وڈیو بنا کر پولیس کو رپورٹ کرادی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں۔