14 فروری ، 2017
سعودی عرب میں شدید سردی میں مزدوروں سے کام لینے والے ادارے پر فی کس 3ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت محنت و سماجی ترقی نے خبردار کیا ہے کہ مزدور سے سخت موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر کے بغیر کام لینا خلاف قانون ہے۔
سعودی وزارت محنت کے مطابق جتنے زیادہ مزدور متاثر ہونگے اُسی تناسب سے جرمانہ بڑھتا چلا جائیگا۔ وزارتی ترجمان نے بتایا کہ ضروری احتیاطی تدابیر کا مطلب یہ ہے کہ مزدوروں کو خراب موسمی حالات سے تحفظ حاصل ہو اور اُنہیں محنت مزدوری کے دوران سلامتی کے ضامن حالات مہیا ہوں۔