16 فروری ، 2017
سری لنکا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ کے سپرسکس مر حلے کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کوپانچ وکٹ سے مات دے دی۔ فاتح ٹیم نے 213 رنز کا ہدف 47.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔
اسہانی نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ناہیدہ خان اور جویریہ خان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔سپر سکس مرحلے کے ایک میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 212 رنز بنائے، ناہیدہ خان 64 اور جویریہ خان 63 رنز بنا کر نمایاں رہیں، عائشہ ظفر ایک، بسمعہ معروف 20، نین عابدی 17، رابیعہ شاہ 9 اور عالیہ ریاض 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، کپتان ثناء میر 17 اور ایمن ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، اینوکا اور چماری نے دو، دو وکٹیں لیں۔
جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، اسہانی 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، غلام فاطمہ اور ناشرہ نے دو، دو جبکہ ثناءمیر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔