18 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میں کراچی کنگز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم کو آٹھ رنز سے ہرادیا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔
اسلام آباد نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91رنز کا ہدف دیاتھا، جس پر کراچی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں تھی کہ بارش کی وجہ سے امپائروں نے میچ کا فیصلہ کراچی کے حق میں دیدیا، اسطرح بارش کراچی کنگز کے لیے باعث رحمت ثابت ہوئی ۔
واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم نےایونٹ میں آج پہلا میچ جیتا ہے ۔کراچی کی جانب سے سب سے بڑا اسکور بابر اعظم 47ناٹ آئوٹ تھے، انکے علاوہ کوئی اور بیٹسمین قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔
جب میچ ختم کرنے کااعلان ہوا تو کراچی کی ٹیم نے 9.4اوورزمیں چار وکٹوں کے نقصان پر 75رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ عمران خالد نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔