کھیل
18 فروری ، 2017

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

 

پاکستان سپر لیگ ٹوکے دسویں روزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ میں فاتح اورایک میچ میں شکست کھا چکی ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا جبکہ لاہور قلندرز نے چار میں میچز کھیلے دو میں فتح اور دو میں شکست کھا چکی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں سرفراز احمدکپتان ،سعد نسیم،احمدشہزاد،پیٹر سن،روسو،محموداللہ،پریرا،محمد نواز،انور علی،حسن خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔

لاہور قلندر کی ٹیم میں کپتان برینڈن میک کولم،کیمرون ڈیلپورٹ ،محمد رضوان،،جیسن رائے،فخر زمان،عمر اکمل،سنیل نرائن،سہیل تنویر،بلاول بھٹی،محمد عرفان اور یاس شاہ۔

مزید خبریں :