18 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ ٹوکےایک دلچسپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے لاہور قلندرز کو5وکٹوںسے ہرادیا،کیون پیٹر سن اور سرفراز احمد نے45گیندوں پر101رنز کی دھواں دھار شراکت قائم کی اورٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا،پیٹرسن88اور سرفراز احمد نے45رنز بنا ئے۔
دلچسپ میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے جیتا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پرلاہور قلندرز کے بیٹسمینوں نے کوئٹہ کے بالرز کی خوب دھنائی کی اور ایونٹ کا سب سے بڑا 200رنزکامجموعہ ترتیب دیا ، جس میںجیسن رائے کے51،محمد رضوان کے46اور فخر زمان کے47رنز شامل تھے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمینوں نے لاہور قلندرزکے بیٹسمینوں کا بھر پور جواب دیا اور201رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا،کیون پیٹر سن88 اورسرفراز احمد45نےفتح گر اننگز کھیلیں،خاص طور پر پیٹرسن جو اب تک ٹورنا منٹ میں بجھے بجھے سے تھے آج خوب جم کر کھیلے اور لاہور قلندرز کے بالرز کی بے دردی سے پٹائی کی ،انہوں نے42گیندوں پرنا قابل شکست 88رنز کی اننگز کھیلی جس میں3چوکے اور8چھکے شامل تھے۔
سرفراز احمد نےکپتان کی اننگ کھیلی اورپیٹر سن کا بھرپور ساتھ دیا، پیٹر سن اور سرفراز احمد کے مابین 45گیندوں پر گیندوں پر101رنز کی دھواں دھار شراکت رہی ،جبکہ روسو نے بھی33رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان سپر لیگ کا یہ دلچسپ مقابلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح پر ختم ہوا۔لاہور قلندرز کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔