کھیل
18 فروری ، 2017

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

 

پی ایس ایل ٹو کے12ویں میچ جو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جارہا ہے،پشاور زلمی ،اسلام آبادیونائیٹڈ کی کے کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمی اس میچ سے قبل چار چار میچز کھیل چکی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے دو میچز میں فتح حاسل کی اور دو میچز میں اسے شکست ہو ئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے دو میچز میں فتح حاصل کی ایک میں شکست اور ایک میچ اس کا بے نتیجہ رہا تھا۔

پشاور زلمی کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کامران اکمل،تمیم اقبال،محمد حفیظ،ائن مورگن،صہیب مقصود،شاہد خان آفریدی،ڈیرن سامی،شکیب الحسن،حسن علی جنید خان اور وہاب ریاض۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مصباح الحق،ڈیون اسمتھ،سیم بلنگز،بریڈ ہیڈن،رفعت اللہ مہمند،شین واٹسن،شاداب خان،احمد بٹ،محمد سمیع،محمد عرفان اوررومان رئیس پر مشتمل ہے۔

مزید خبریں :