شہر شہر
22 فروری ، 2017

ملتان،لنڈا بازارمیں آتشزدگی، 10 دکانیں متاثر

ملتان میں لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حسین آگاہی بازار میں واقع کپڑوں کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دس دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف رہیں ۔ 6 فائر ٹینڈرز سے مدد لی گئی ۔

 

 

 

 

 

مزید خبریں :