02 جولائی ، 2012
پشاور… خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پو لیو مہم کو موثر اور کا میاب بنانے کے لیے خصوصی فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ خیبر پختو نخوا میں پو لیو مہم کو موثر بنانے کے لیے ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو نین کونسلزکو پولیوپر قابو پانے کے لئے دس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ڈاکٹر جان باز آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز دسمبر تک استعمال میں لائے جائیں گے۔